Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی میزبانی میں سیاحت سے متعلق بین الاقوامی اجلاس

’160 سے زائد ممالک کی کے نمائندگان کی شرکت سے یہ اجلاس 7 نومبر کو گا‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی سیاحت کی تنظیم UN Tourism کی جنرل اسمبلی کا 26 واں اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 160 سے زائد ممالک کی کے نمائندگان کی شرکت سے یہ اجلاس 7 نومبر سے 11 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یہ تقریب ’مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ سیاحت: مستقبل کی نئی تعریف‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہوگی۔
اجلاس میں رہنما اور فیصلہ ساز عالمی سیاحتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے یکجا ہوں گے۔
یہ اجلاس تنظیم کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر بھی منعقد ہو رہا ہے۔
وزیرِ سیاحت احمد بن عقیل الخطيب نے کہا کہ ’سعودی عرب کی جانب سے اس عالمی تقریب کی میزبانی بین الاقوامی سیاحتی تعاون کے سفر میں ایک اہم موڑ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نومبر میں سعودی عرب یہ بین الاقوامی فورم منعقد کر کے تعاون کو مضبوط بنائے گا اور سیاحت کی ترقی کو مزید وسعت دے گے، ہم ریاض میں اکٹھے ہو کر عالمی سیاحت کا مستقبل تشکیل دیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہلی خلیجی ریاست ہے جو اقوامِ متحدہ کے کسی ذیلی ادارے کی جنرل اسمبلی کی میزبانی کر رہی ہے، جس سے اس کا بین الاقوامی مقام مستحکم ہوتا ہے اور عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ غیر معمولی معیار کے ساتھ بڑی تقریبات کا انعقاد کر سکتی ہے‘۔
اجلاس کے پروگرام میں جنرل اسمبلی کے چار مرکزی سیشن شامل ہیں، اس کے علاوہ خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس، تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب، اور ایک موضوعاتی نشست بھی شامل ہوگی جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کے تناظر میں سیاحت کے مستقبل پر غور کیا جائے گا۔
 

شیئر: