Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے آسمان پر مشتری کا نظارہ کب کیا جا سکے گا؟

سیارے کا نظارہ طلوع شمس سے قبل مملکت کے مشرقی جانب ممکن ہوگا (فوٹو: ایس پی اے)
فلکیاتی سوسائٹی جدہ کے صدر ماجد ابوزاھرہ کا کہنا ہے’ نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کا نظارہ رواں ماہ کے دوسرے نصف میں مملکت کے آسمان پر کیا جاسکے گا۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابوزاھرہ نے بتایا’ مشتری سیارے کا نظارہ طلوع شمس سے قبل مملکت کے مشرقی جانب ممکن ہوگا۔‘
مشتری سیارہ چاند اور زھرہ سیارے کے بعد تیسرا سب سے بڑا سیارہ ہے جو سفیدی مائل پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ سیارے کو واضح طور پر کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا۔
ماہر فلکیات کا مزید کہنا تھا ’ سیارہ نصف شب کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوگا اور بتدریج اس کا رخ جنوب مشرقی سمت میں ہونے لگے گا جہاں وہ طلوعِ فجر تک دیکھا جا سکے گا اور یہی اس کے نظارے اور تصویر کشی کا مناسب وقت ہوگا۔‘

 

شیئر: