جازان ریجن میں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ’سفید چھڑی مارچ‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم میں نابینا مرد و خواتین نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام انتظامیہ نے نابیناﺅں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام کردیا
Node ID: 298661
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق بینائی سے محروم افراد سے اظہار یکجہتی کےلیے مارچ کا اہتمام ’الثریا ایسوسی ایشن فار بلائنڈز‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مارچ کا مقصد لوگوں کو نابینا افراد کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنا اور معاشرے میں ان کے مقام کو متعارف کرانا تھا۔ اس موقع پر بینائی سے محروم افراد کو بھی آگاہی فراہم کی گئی تاکہ وہ اس کمزوری کو اپنی طاقت بنائیں اور معاشرے کا مفید فرد ثابت ہوں۔
ثریا ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں خصوصی اہتمام کرتے ہوئے معلوماتی کارکن بھی قائم کیا جہاں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے وہاں آنے والوں کو اہم معلومات فراہم کی گئیں۔