Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائیداد میں منگائی کی شرح 1.3 فیصد کم ہوگئی

’جائیداد کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ دو برسوں میں سب سے کم شرح ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار سالانہ بنیاد پر 1.3 فیصد تک سست ہو گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جائیداد کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ دو برسوں میں سب سے کم شرح ہے۔
یہ بات محکمہ شماریات کی طرف سے جاری ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’جائیدادوں کی قیمتوں میں سہ ماہی بنیاد پر پہلی مرتبہ دو سال بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’یہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کے وہ فیصلے جو جائیداد کے شعبے میں توازن پیدا کرنے اور اس کے استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کئے گئے ہیں، اپنے اثرات دکھا رہے ہیں‘۔

شیئر: