Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

48 سال بعد سعودی عرب سے روانگی، غیرملکی کارکن کے لیے شاندار الوداعیہ

انڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکن کو تحائف و اعزازت کے ساتھ رخصت کیا گیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی الافلاج کمشنری میں سعودی شہری نے ایک غیرملکی ملازم کے لیے شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔
48 سال خدمات کے بعد رفاقت کے اختتام پر انڈین کارکن عبدالجبار کو تحائف و اعزازت کے ساتھ رخصت کیا گیا۔
الاخباریہ اور سبق کے مطابق الافلاج کمشنری میں سپیئرپارٹس شوروم کے مالک سعودی شہری حمد ابودجین کا کہنا تھا کہ ’عبدالجبار محض کارکن ہی نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی و مخلص دوست تھا اورخاندان کے فرد کی طرح تھا۔‘
’ہم نے اچھے و برے 48 برس ایک ساتھ گزارے اور آج  ایک مخلص کارکن ہم سے جدا ہو رہا ہے۔‘
 اس موقع پر عبدالجبار کا کہنا تھا کہ ’مجھے یاد نہیں کہ ابودجین کے ساتھ گزرے 48 برسوں میں کوئی ایک دن ہم میں تلخ کلامی یا اختلاف ہوا ہو، انہوں نے ہمیشہ مجھے اپنے بچوں کا درجہ دیا۔‘
’جو لوگ مملکت میں رہتے ہیں وہ سعودی عوام کے اخلاق و مہمان نوازی سے بخوبی واقف ہیں، ان کے حسن سلوک کی وجہ سے پردیسی یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ دیار غیرمیں ہیں۔‘
سعودی شہری ابودجین اور عبدالجبار کی کہانی محض آجر و اجیر کے تعلق سے نہیں بلکہ باہمی احترام او وفاداری سے جڑ ایک قصہ ہے جس نے دلوں کو باہمی جوڑا اور یہ تعلق نصف صدی کے قریب پر محیط تھا۔

 

شیئر: