Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد العیسی کی شرکت سے پاکستانی علما کا دوسرا اجلاس

’پاکستانی علمائے کرام کے دوسرے اجلاس کا عنوان ’مواقف کی ہم آہنگی اور اتحاد‘ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پاکستانی علمائے کرام کے دوسرے اجلاس کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقد پاکستانی علمائے کرام کے دوسرے اجلاس کا عنوان ’مواقف کی ہم آہنگی اور اتحاد‘ ہے۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کو سراہا ہے جس میں شامل نکات پاکستانی علمائے کرام کی وسیع النظری، گہرے فہم اور ثابت قدم فکری بصیرت کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ مشترکہ اعلامیہ میں سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے معاہدے کی تعریف کی گئی نیز سعودی عرب اور فرانس کی قیادت کی جانب سے دو ریاستی حل کے لئے کی جانے والی مشترکہ سفارتی کوششوں کو سراہا گیا جنہوں نے غیر معمولی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سعودی عرب اور پاکستان کے ممتاز مذہبی رہنماؤں، علما اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی جن میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شیخ عبد الکریم العیسی، امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن، علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر مشترکہ موقف اختیار کرنا اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: