Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن روبلوکس میں، بے مثال ورچول تفریحی تجربات

’روبلوکس پر ریاض سیزن کی گیم آج پیر سے دستیاب ہو گی‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کی نئی تفریحی پیشکش عالمی شہرت یافتہ گیمنگ پلیٹ فارم ’روبلوکس‘ پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جو سعودی عرب کی تفریحی صنعت میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے اور ایک مکمل ڈیجیٹل اور انٹرایکٹو دنیا کے ذریعے عالمی ناظرین کو اس سیزن سے جوڑنے کے نئے افق کھولتا ہے‘۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’روبلوکس پر ریاض سیزن کی گیم آج پیر سے دستیاب ہو گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن تخلیق، جشن اور بے مثال تجربات پر مبنی ہے جو مختلف ثقافتوں کے لوگوں کو جوڑتا ہے‘۔
’جبکہ روبلوکس ایک مثالی پلیٹ فارم ہے جو سیزن کو نوجوانوں اور گیمرز کی عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’یہ اقدام ریاض سیزن کے وژن کو وسعت دینے اور روایتی حدود سے آگے بڑھنے کا تسلسل ہے اور دنیا بھر کے صارفین کے لئے کھلا دعوت نامہ ہے کہ وہ ریاض سیزن کو بالکل نئے انداز میں دریافت کریں‘۔

شیئر: