Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ عبد اللہ البعیجان کو روسی مسلمانوں کی طرف سے اعلی تمغہ

’یہ اعزاز اُنہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران دیا کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روس فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی امور کی اعلیٰ کونسل نے روسی مسلمانوں کی جانب سے مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روسی مسلمانو ں کا اعلیٰ ترین اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اعزاز اُنہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران دیا کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں اُن کی کاوشوں، ان کی دعوتی و ارشادی سرگرمیوں اور لوگوں کو اپنے دین کے صحیح فہم، اعتدال، میانہ روی اور رواداری کے اصولوں کی جانب رہنمائی کرنے کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے جو وہ مسجد نبوی کے منبر سے انجام دیتے ہیں۔

شیئر: