Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 امیر قطر کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کی

امیر قطر نے کہا کہ ’ہم فلسطین میں تمام اسرائیلی خلاف ورزیوں اور اقدامات کی مذمت دہراتے ہیں۔‘ (فوٹو: عرب نیوز)
غزہ میں جاری جنگ بندی کے اہم ثالث قطر کے حکمران نے منگل کے روز اسرائیل پر 11 دن پرانی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
شوریٰ کونسل (قانون ساز ادارے) سے اپنی سالانہ خطاب میں امیر قطع شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ ’ہم فلسطین میں تمام اسرائیلی خلاف ورزیوں اور اقدامات کی مذمت دہراتے ہیں، خصوصاً غزہ کی پٹی کو انسانی زندگی کے لیے غیر موزوں علاقہ بنانے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘

 

شیئر: