سعودی شہری کی فضائی ایمبولینس کے ذریعہ عمان سے وطن منتقلی
’مذکورہ شہری سلطنت عمان میں سیر و سیاحت کی غرض سے آیا ہوا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں بیمار ہونے والے سعودی شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی براہ راست نگرانی میں مسقط میں سعودی سفارتخانے متعلقہ عمانی حکام کے تعاون سے سعودی شہری کو منتقل کرنے کا عمل انجام دیا ہے۔
مسقط میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری سلطنت عمان میں سیر و سیاحت کی غرض سے آیا ہوا تھا‘۔
واضح رہے کہ یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اپنے شہریوں کی صحت اور سلامتی کے لیے کئے جانے والے خصوصی اهتمام کا مظہر ہے اور یہ سرکاری اداروں کے مابین انسانی و ہنگامی حالات سے نمٹنے میں پائے جانے والے ہم آہنگی اور تعاون کی بہترین مثال بھی ہے۔