تین شہریوں کی کویت سے فضائی ایمبولینس سے وطن منتقلی
’مذکورہ شہری کویت میں قیام کے دوران طبی عارضے کا شکار ہوگئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سفارتخانے نے کویت میں تین شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہری طبی عارضے کا شکار ہوگئے تھے‘۔
سفارتخانے نےکہا ہے کہ ’یہ اقدام قیادت کی اپنے شہریوں کی خدمت اور بیرونِ ملک ان کی دیکھ بھال کے بھرپور عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے‘۔
سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’شہریوں کی منتقلی کا یہ عمل کویت کےمتعلقہ حکام کے تعاون اور ہم آہنگی سے انجام پایا ہے‘۔
سفارتخانے نے بیمار شہریوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ شہریوں کو ممکن تعاون فراہم کرے گا۔