پیدائشی طور پر دل کے مرض میں مبتلا فلسطینی بچی’ میرا صھیب عقاد ‘کا سعودی عرب میں کامیاب علاج کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلسطینی بچی میرا صھیب کے علاج کے لیے مملکت کی اعلی قیادت نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کی ٹیم نے بچی کو علاج کے لیے مملکت منتقل کیا۔
مزید پڑھیں
فلسطینی بچی کا علاج کنگ عبدالعزیز نیشنل گارڈ میڈیکل سٹی میں کیا گیا جو مکمل طورپر کامیاب رہا۔
بچی کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج رکھا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اور دیگر طبی عملہ مسلسل اس کی طبی حالت کونوٹ کرنے پرمامور تھے۔
کامیاب آپریشن کے بعد بچی کی حالت بہتر ہونے پراسے عام وارڈ میں منتقل کیا گیا بعدازاں شاہ سلمان مرکز کی ٹیم نے مکمل طبی انتظامات کے تحت بچی کو مملکت سے روانہ کردیا۔
بچی کے والدین نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف بچی کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کیے بلکہ آپریشن کے بعد کے مراحل بھی بخیر وخوبی انجام پائے۔
ایک رشتے دار نے الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جن کی مہربانی سے بچی صحت یاب ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی کو مملکت سے روانہ کرنے کے بعد بھی مملکت کی طبی ٹیم مسلسل ان سے رابطے میں رہی ہے۔