Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ، کیوبا اور فلسطین کے وزرائے اعظم ریاض پہنچ گئے

ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
کیوبا کے وزیراعظم مانویل ماریرو کروز، فلسطینی وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے سنیچر کو ریاض پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے خیرمقدم کیا۔
ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ کے نویں ایڈیشن کا انعقاد 27 سے 30 اکتوبر تک ہو گا۔ سمٹ کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی‘ ہے جو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی۔ 
15 ملکوں کے صدور اور عالمی رہنماوں کے علاوہ پالیسی ساز شخصیات اور بڑے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ 600 کے قریب مقررین ہیں۔
کانفرنس میں 230 سیشنز ہوں گے جس میں شرکا اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس کا افتتاح پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو فاونڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین یاسر الرمیان کریں گے۔
 سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح اور آرامکو کے سربراہ انجیئنرامین الناصر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کا خطاب بھی متوقع ہے۔  

 

شیئر: