دبئی پولیس نے لگژری پٹرولنگ یونٹ میں مزید تین ہائی پرفارمنس مرسیڈیز بینز کا اضافہ کیا ہے۔ان میں ایک ایڈوانس الیکڑک ماڈل شامل ہے۔
نئی گاڑیاں جو اے آئی ٹیکنالوجیزاور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم سے لیس ہیں 27 ستبمر کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق جو نئی گاڑیاں شامل کی گئی ہیں ان میں لگژری مرسڈیز ’ایس ایل 55 ایے ایم جی‘، جی ٹی 63 ایے ایم جی‘ اور مرسڈیز بینز الیکٹرک ’ای کیو ایس 580‘ شامل ہیں۔
Mercedes SL 55 AMG, GT 63 AMG & EQS 580 join Dubai Police’s luxury patrol fleet. pic.twitter.com/aCwyWp5d0D
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) September 28, 2025
تمام پٹرولنگ کاروں میں جدید ترین سسٹم نصب کیا گیا ہے جو مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہے۔
پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹیگیشن کے ڈائریکٹر کرنل سعید الھاجری کا کہنا ہے امارات میں مرسڈیز کے ڈیلر قرقاش گروپ کے تعاون سے یہ گاڑیاں حاصل کی ہیں۔
لگژری پٹرولنگ یونٹ کے ذریعے سیاحتی مقامات جن میں برج خلیفہ، بولیفارشیخ محمد بن راشد اور دیگر مقامات پر آنے والے سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔