العلا میں ’ہاٹ ایئر بیلون‘ کی پروازیں، دلکش نظاروں اور مہم جوئی کا حسین امتزاج
العلا میں ’ہاٹ ایئر بیلون‘ کی پروازیں، دلکش نظاروں اور مہم جوئی کا حسین امتزاج
پیر 27 اکتوبر 2025 19:26
سیاح فطرت کے پرسکون نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ( فوٹو: ایس پی اے)
العلا میں سیاحتی سرگرمیوں کے تحت ’ہاٹ ایئر بیلون‘ کی پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیٹرز اور سیاح علاقے کے سحر انگیز قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گرم غباروں کے ذریعے پروازیں سیاحوں کو منفرد تجربہ فراہم کرتی ہیں، العلا کے صحرا کے دلکش نظاروں اور مہم جوئی کا حسین امتزاج ہیں۔
فضائی ٹور کا آغاز طلوع سحر کے وقت کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
فضائی ٹور کا آغاز طلوع سحر کے وقت کیا جائے گا تاکہ سیاح فطرت کے پرسکون نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
بیلون ٹور کے لیے انتظامیہ نے مختلف آپشنز فراہم کیے ہیں جن میں اجتماعی اور پرائیوٹ ٹور کے علاوہ سپیشل ٹور پیکیج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں العلا کے ایڈونچر والے مقامات شامل ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے بیلون رائیڈ کے لیے مکمل سیفٹی رولز کو فالو کیا جائے گا۔