Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: مارچ میں یمن سے 3 ہزار 500 بارودی سرنگوں کو ہٹایا گیا

مسام کی ٹیموں نے 41 ہزار280 مربع میٹر زمین کو صاف کیا ہے، (فوٹو: ایکس اکاونٹ مسام)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے مارچ کے دوران اب تک یمن سے 3 ہزار 500 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے، باردوی سرنگوں کے خطرات کو کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں 3 ہزار 233 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 12 اینٹی پرسنل، 242 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور13 دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
مسام کی ٹیموں نے 41 ہزار280 مربع میٹر زمین کو صاف کیا ہے، جو شہریوں کے استعمال کے لیے محفوظ ہوگئی۔
دھماکہ خیز ڈیوائسز کھیتوں، سڑک کے کنارے اور رہائشی علاقوں میں بلا تفریق بچھایا گیا، جس سے شہریوں کو خطرات لاحق تھے۔
عدن، الحدیدہ، حضر موت، حجہ، اور ماریب سمیت متعدد گورنریٹ میں کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔
 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ 5 ہزار49 ہزار 452 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔

پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

شیئر: