Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے کوسوو، بلغاریہ کے صدور اور دیگر عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو  کوسوو کی صدر فیوزا عثمانی، بلغاریہ کے صدر رومن رادیو اور مونٹی نیگرو کے وزیراعظم میلو جو کانووچ نے ملاقات کی ہے۔
موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ القروانی، راونڈا کے صدر پال کا گامے اور البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 یہ ملاقاتیں ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کے موقع پر ہوئی ہیں، کانفرنس میں شرکت کےلیے عالمی رہنما سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔
یاد رہے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو (ایف آئی آئی 9) کانفرنس کا آغاز پیر27 اکتوبر سے ہوا ہے جو 30 اکتوبر 2025 تک ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی‘ ترقی کی نئی سرحدیں کھولنا ہے،اس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس متوقع طور پر 8 ہزار سے زیادہ شرکا، 650 سے زیادہ سپیکرز کو 250 سیشنز میں جمع کرے گی۔ مستقبل کے حوالے سے مختلف موضوعات جن میں آزاد تجارت کےجغرافیائی سیاسی اثرات اور دیگر پر بحث کی جائے گی۔

 

شیئر: