Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ یا اسرائیلی نے کسی ساحلی علاقے یا جزیرے پر حملہ کیا تو ’بحری بارودی سرنگیں پچھا دیں گے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے اس کے کسی ساحلی علاقے یا جزیرے پر حملہ کیا تو وہ خلیج میں ’بحری بارودی سرنگیں‘ بچھا دے گا۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو  ایران کے سرکاری میڈیا  میں جاری کیے گئے  دفاعی کونسل کے  بیان میں کہا کہ ’دشمن کی جانب سے ایرانی ساحلوں یا جزیروں پر کسی بھی حملے کی صورت میں روایتی فوجی حکمت عملی کے تحت خلیج عرب اور ساحلی علاقوں کی تمام گزرگاہوں اور مواصلاتی راستوں کو مختلف اقسام کی بحری بارودی سرنگوں سے بند کر دیا جائے گا، جن میں ساحل سے چھوڑے جانے والے بہاؤ کے ساتھ حرکت کرنے والے بارودی آلات بھی شامل ہوں گے۔‘
یہ دفاعی کونسل، جو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے تحت کام کرتی ہے، جون 2025 میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد قائم کی گئی تھی۔

شیئر: