Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئیں

نماز جنازہ جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔( فوٹو: ایس پی اے)
ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’شہزاد ی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ نماز جنازہ منگل 24 مارچ کو بعد نمازعصر جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔‘
علاوہ ازیں ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں پیر کو شہزادہ محمد بن بندر بن محمد بن سعود الکبیر کی نماز جنازہ ادا کی گئی جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔
نماز جنازہ میں شاہی شخصیات، حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

شیئر: