ریاض میں ’مارولز آف سعودی آرکسٹرا‘ کی واپسی
دو روزہ کنسرٹ کا آغاز 13 نومبر کو کنگ فہد کلچر سینٹر تھیٹر میں ہوگا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی میوزک کمیش 13 نومبر کو ریاض میں ’مارولز آف فی سعودی آرکسٹرا‘کی میزبانی کرے گا۔
وزیر ثقافت اور موسیقی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ کی زیر سرپرستی ریاض میں دوسری مرتبہ یہ کنسٹرٹ منعقد ہو رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دوروزہ کنسرٹ کا آغاز جمعرات 13 نومبر کو کنگ فہد کلچر سینٹر تھیٹر میں ہوگا جس کے ٹکٹ جلد ’وی بک‘ پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔
کنسرٹ کے انتظامات سعودی میوزک کمیشن کی جانب سے کیے گئے ہیں جن کا مقصد اس فن کی مقامی سطح پر ترویج و اشاعت ہے ۔
ریاض میں ہونے والا کنسرٹ سعودی نیشنل آرکسٹرا کی جانب سے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے کنسرٹس کا تسلسل ہے۔
سعودی ورثے کی دھنیں پیرس کے تھیٹر’دوچیٹلیٹ‘ سے ہوتے ہوئے نیویارک کے قومی تھیٹر اور وہاں سے میکسکو، لندن ، ٹوکیو و دیگر ملکوں کے تھیٹروں میں مقبولیت کے عروج پر پہنچیں۔
میوزِک اتھارٹی کی جانب سے کنسرٹ کے ذریعے مملکت کے ثقافتی اور فنکارانہ تنوع کو اجاگر کرنے کے لیےعوام کو اس ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
