Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرینکفرٹ بک فیئر میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا انٹرایکٹیو ورچوئل ٹور

خانہ کعبہ، روضہ رسول اور دونوں مقدس شہروں کے اہم مقامات بھی دیکھے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے فرینکفرٹ بک فیئر میں وزیٹرز کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کا انٹرایکٹیو ورچوئل ٹور کرایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ تجربہ ورچوئل ریئلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت(انوویشن) کو مقدس مقامات کے روحانی ماحول کے ساتھ ملاتا ہے۔
انٹرایکٹیو گلاسز کے ذریعے وزیٹرز نے دو مقدس مساجد کے تھری ڈی وزٹ کیے۔ خانہ کعبہ، روضہ رسول اور دونوں مقدس شہروں کے اہم مقامات بھی دیکھے۔
اس دلچسپ ڈسپلے نے وزیٹرز کو ان مقدس مقامات سے دوری کے باجود ان کے ساتھ تعلق کا احساس دلایا۔
وزارت کے پویلین میں مملکت کی قرآن وسنت کی خدمات، اعتدال اور توازان کے فروغ کے حوالے سے تعلیمی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ں مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس میں شائع ہونے والے 77 سے زیادہ زبانوں میں قرآن مجید کے نسخے موجود ہیں۔ پرنٹنگ ٹیکنالوجی اور پروڈکشن کے مراحل پر ویژول پریذنٹیشن بھی داکھائی جارہی ہے۔
پویلین میں مکہ مکرمہ لائبریری کے نادر اسلامی نسخے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں جو مملکت کے علمی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔
یاد رہے 77 واں فرینکفرٹ بک فیئر 19 اکتوبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

 

شیئر: