Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے متعلق بیان جسے بنیاد بنا کر اداکارہ صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

صبا قمر کہتی ہیں میں مستقل کراچی نہیں آتی ہوں (فوٹو: انسٹاگرام)
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو کراچی کے متعلق ایک بیان دینے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقل کراچی منتقل ہو رہی ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے انکار کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں آڑھے ہاتھوں لیا گیا۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ مستقل کراچی منتقل نہیں ہوتیں۔ ’میں مستقل کراچی نہیں آتی ہوں، کام کے سلسلے میں آتی ہوں پھر واپس چلی جاتی ہوں۔‘
جب میزبان نے ادکارہ سے پوچھا کہ کیا انہیں کراچی کی نسبت لاہور زیادہ پسند ہے؟
اس سوال کے ردعمل میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’مجھے لاہور اور کراچی کی نسبت اسلام آباد زیادہ پسند ہے۔‘
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی اس بات چیت کی ویڈیو وائرل ہے اور صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایکس صارف ڈاکٹر شامہ جونیجو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی آتے ہیں، کراچی کا کھاتے ہیں، کراچی سے کماتے ہیں، کراچی ہی سے مشہور ہوتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کراچی پسند نہیں۔‘
صارف وکیل احمد خان نے صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی وہ شہر ہے جس نے ہر اداکار کو وہ سب دیا ہے جس سے آج وہ لطف اندوز ہو رہا ہے۔ صبا قمر کا کراچی کے متعلق بیان ان کی تنگ نظری اور عدم برداشت کو ظاہر کرتا ہے۔‘
ایکس صارف دانش نے اداکارہ کی حمایت میں لکھا کہ ’صبا قمر بلکل درست کہہ رہی ہیں، کراچی کا باسی ہونے کے ناطے مجھے یہ ماننے میں کوئی امر مانع نہیں کہ کراچی رہنے کے قابل شہر نہیں ہے۔‘
بلال فارقی نے لکھا کہ ’کوئی کراچی کو پسند کرے یا نہ کرے یہ اس کا ذاتی مسئلہ ہے۔‘
اداکارہ عفت عمر نے لکھا ’ہیں؟ اب زبردستی پسند کریں کیا؟ بھائی کام کے لیے جاتے ہیں، اب نہیں پسند تو نہیں پسند یار، بہت گندہ ہے شہر۔‘
دوسری جانب صبا قمر نے اس تنقید پر ردعمل بھی دیا ہے۔

انسٹاگرام سٹوری پر ان کا کہنا تھا کہ ’بریکنگ نیوز: میرے بھی احساسات ہیں اور آرا ہیں، حیران کن ہے ناں! لیکن ان شہ سرخیوں کے علاوہ درحقیقت میرے پاس پورے کرنے کیلئے کام ہیں۔‘

شیئر: