Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبا قمر ایک ماہ سے کراچی میں ٹیکسی کیوں چلا رہی ہیں؟

صبا قمر نئے ڈرامے میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ (فوٹو: انسٹاگرام صبا قمر)
صبا قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
بدھ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں صبا قمر کو گھر کی یاد ستا رہی ہے۔
ویڈیو میں صبا قمر چھوٹے بچوں کی طرح روتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ ’گھر جانا ہے، میں تھک گئی ہوں، گھر جانا ہے، مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے، دسمبر میں لوگ پارٹی کرتے ہیں، چھٹیوں پر جاتے ہیں لیکن میں کراچی کی سڑکوں پر مہینہ ہو گیا ہے ٹیکسی چلا رہی ہوں۔‘
صبا قمر دراصل کراچی میں اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
یہ ڈرامہ چھ سے سات اقساط پر مشتمل ہو گا اور روایتی ڈراموں سے ہٹ کر ہو گا۔
اس ڈرامے میں منیب بٹ ’مخنث‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ٹیکسی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں یہ بتانے کے لیے انتظار کر رہی تھی کہ میں اے آر وائی اور آئی ڈریم کے نہایت خاص اور منفرد پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔

صبا قمر رواں برس انڈین آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 کے ڈرامے ’مسٹر اور مسز شمیم میں بھی نظر آئی تھیں جس میں ان کے ساتھ نعمان اعجاز بھی شامل تھے جبکہ ابھی ان کا ڈرامہ ’فراڈ‘ بھی اے آر وائی پر چل رہا ہے۔

شیئر: