Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم شادی نہیں کر رہے‘ صبا قمر نے عظیم خان سے تعلقات منقطع کر لیے

اس سے قبل صبا قمر نے اپنی شادی کا اعلان بھی سوشل میڈیا پر ہی کیا تھا (فوٹو انسٹاگرام: صبا قمر)
پاکستان سمیت بیرون ملک ٹیلی ویژن، فلموں اور ماڈلنگ سے وابستہ رہنے والے اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان سے اپنا تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم شادی نہیں کر رہے ہیں‘۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پہ ایک پوسٹ کے ذریعے کیے گئے اعلان میں صبا قمر نے لکھا کہ ’میں ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہوں ،بہت سی ذاتی وجوہات کی بنا  پرمیں اور عظیم یہ شادی منسوخ کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس فیصلے پر بھی میرا ساتھ دیں گے جیسے ہمشہ دیتے رہے ہیں۔ ایک اور بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور عظیم کبھی نہیں ملے صرف فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
حالیہ فیصلے کے بعد کے حالات کے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا‘۔

 یاد رہے کہ اس سے پہلے صبا قمر نے اعلان کیا تھا کہ وہ عظیم خان جو ایک بلاگر اور کاروباری شخصیت ہیں سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہو رہی ہیں۔
عظیم خان نے ایک پوسٹ میں صبا قمر کو لکھا تھا کہ اس سال شادی کرتے ہیں جس کے جواب میں صبا نے لکھا تھا قبول ہے، اس کے بعد دونوں نے اپنی انسٹا سٹوریز میں ایک ہی طرح کی بریسلیٹ پہنے تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی۔  
صبا قمر سے شادی کی خبروں کے بعد عظیم خان کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کرتی رہیں جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ عظیم خان کا رویہ خواتین کے ساتھ نازیبا رہا ہے۔ ان اطلاعات کے بعد عظیم خان نے ایک ویڈیو بیان میں اپنے اوپر لگے الزامات کی وضاحت کی تھی۔
صبا قمر کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تو توقع کی کہ اس میں ان کے لیے لازما بہتری ہو گی۔
پاکستانی اداکارہ کے اعلان پر تبصرہ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین انہیں مضبوط اعصاب کی مالک قرار دیتے ہوئے اسے جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا تو کچھ ایسے بھی تھے جو عظیم خان سے کبھی ملاقات نہ ہونے کے بیان پر سوالات کرتے رہے۔
 

شیئر: