Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر کو موبائل کے ذریعہ انتباہی پیغامات کا تجربہ کیا جائے گا

’موبائل پر انتباہی پیغام یہ تجربہ پیر کے روز دوپہر ایک بجے کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ملک بھر کے موبائل صارفین کو تجرباتی طور پر انتباہی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’یہ تجربہ پیر کے روز دوپہر ایک بجے کیا جائے گا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ ہنگامی حالات کے لیے انتباہی پلیٹ فارم کے تحت ہونے والے انتباہی تجربے کے دوران اطلاعات بروقت موصول ہو سکیں‘۔
محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ’پیر کے روز دوپہر ایک بجے موبائل فونز پر انتباہی پیغام نظام کے تجربے کے لیے ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تجربے کی کامیابی موبائل ڈیوائسز کے آپریٹنگ سسٹمز کی تازہ کاری پر منحصر ہے تاکہ اطلاعات مؤثر انداز میں موصول ہوں‘۔
’یہ اقدام انتباہی نظام کی تیاری کو بہتر بنانے اور عوامی تحفظ و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: