Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رشتے داروں اور دوستوں کو وزٹ ویزے پر بلانے کےلیے کم از کم آمدنی کتنی؟

فیڈرل اتھارٹی نے وزٹ ویزا ضوابط میں پر نظرثانی کی ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناحت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی ( آئی سی پی) نے وزٹ ویزا ضوابط میں پر نظرثانی کی ہے۔
 نئے ضوابط کے مطابق سپانسر کی آمدنی کی بنیاد پر ہی خاندان کے افراد یا دوستوں کےلیے وزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔
ضوابط میں یہ تبدیلیاں متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی ٹیلنٹ کے لیے کھولنے، سیاحت کی سپورٹ، ٹیکنالوجی، مصندوعی ذہانت اور تفریح جیسے شعبوں میں پروفیشنل افراد کو راغب کرنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
نئے ضوابط میں وزیٹرز کی میزبانی کےلیے سپانسر کی کم از کم آمدنی کی وضاحت کی گئی ہے۔ والدین، اہلیہ، اور بچوں کے لیے سپانسر کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ چار ہزار درہم ہونی چاہیے۔
دیگر رشتے داروں (سیکنڈ اور تھرڈ کیٹیگری) کو بلانے کےلیے کم از کم آمدنی 8 ہزار درہم  جبکہ دوستوں کو سپانسر کرنے کےلیے کم از کم ماہانہ آمدنی 15 ہزار درہم مقرر کی گئی ہے۔

مقررہ شرائط کے تحت اتنی ہی  ویزے کو تجدید کرایا جا سکے گا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ڈائریکٹرجرنل آئی سی پی میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے کہا کہ یہ تبدیلیاں معاشی اور انسانی دونوں عوامل کو سامنے رکھ کر کی گئی ہیں تاکہ امارات کے  رہائشی معیار زندگی اور سیفٹی سٹینڈرز کو یقینی بناتے ہوئے مہمانوں کی میزبانی کر سکیں۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی تھیں، جو مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ اور ایونٹس، کروز شپ اور لیژر بوٹس کے لیے مخصوص ہیں۔
ایک ہیومینٹرین ریذیڈینسی پرمٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدت ایک سال ہے، مخصوص شرائط کے تحت اس میں توسیع کی جا سکے گی۔

 غیر ملکی بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین کے لیے ایک سال کا ریذیڈینسی پرمٹ دیا جائے گا جسے مقررہ شرائط کے تحت اتنی ہی مدت کے لیے تجدید کیا جا سکے گا۔
بزنس ایکسپلوریشن ویزے میں نئی کمپنی قائم کرنے کےلیے مالی استحکام ، ملک سے باہر سکی غیر ملکی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت یا ثابت شدہ پروفیشن پریکٹس درکار ہوگی۔ 
ٹرک ڈرائیور ویزے کے لیے سپانسرکی موجودگی کے ساتھ ہیلتھ اور فنانشل گارنٹیزدرکار ہوں گی۔
 فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کے مطابق نئے ضوابط میں ہر ویزا کیٹیگری کے لیے قیام کی مدت اور اس میں توسیع کی شرائط بھی واضح طور پر شامل ہیں۔

 

 

شیئر: