Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’واٹس ایپ ویب‘ کی سروسز معطل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ ویب کی سروس غیر فعال ہو چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ کمپیوٹر ویب سائٹ پر واٹس ایپ کام نہیں کر رہا۔
سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ کھولنے پر ویب سائٹ کی پوری سکرین خالی ہے جس پر کوئی چیٹس، گروپس اور سٹیٹس نظر نہیں آ رہے۔

دوسری جانب موبائل فونز اور کمپیوٹر ایپ پر واٹس کی سروسز کام کر رہی ہیں۔
انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز کی سروسز معطلی سے متعلق اطلاع دینے والی ویب سائئٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

شیئر: