Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مشق ’کوئنسی ون‘ کا آغاز

وزارتِ دفاع کے مطابق مشق کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب  کی رائل لینڈ فورسز اور امریکی بری فوج کی مشترکہ مشق ’کوئنسی ون‘ کا آغاز امریکہ کے ایک بڑے ٹریننگ بیس فورٹ ارون میں ہوا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ایکس اکاونٹ کے مطابق’ مشق کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا، تجربات کا تبادلہ اور مختلف جنگی ماحول میں مشترکہ کارروائیوں کےلیے ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔‘
ٹریننگ بیس فورٹ ارون امریکہ میں سب سے بڑے تربیتی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ کیلی فورنیا اور نیو اڈا کے درمیان موجادی صحرا کے درمیان تقریبا ایک ہزار 200 مربع میل تک وسیع ہے۔
یاد رہے  رواں سال سعودی عرب کے شمالی علاقے میں دونوں ملکوں کی بری افواج کے درمیان ’دوستی 2025’ مشق کی گئی تھی۔

شیئر: