Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے سب سے بڑے اور منفرد ڈیزائن کے فانوس کی نمائش

فانوس 5 ہزار ٹکروں پر مشتمل ہے۔ اس کی اونچائی 8.5 میٹر ہے۔ (فوٹو: سبق)
ریاض میں ہونے والی سعودی بلڈنگ ایگزیبیشن 2025 میں مملکت  کے سب سے بڑے اور منفرد ڈیزائن کے فانوس کی نمائش کی گئی ہے، جو وزیٹرز کی توجہ کا مرکز رہی۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض کے انٹرنیشنل کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں وزارت بلدیات و ہاوسنگ کی زیر نگرانی انٹرنشینل نمائش میں 23 ممالک کی 422 کمپنیوں نے شرکت کی جن میں 8 بڑی مقامی کمپنیاں شامل تھیں۔
 فانوس کی تیاری کے حوالے سے انجینئرصالح آل لعجم نے بتایا اسے جوڑنے میں ایک ہفتہ لگا۔ دیوہیکل فانوس 5 ہزار ٹکروں پر مشتمل ہے۔ اس کی اونچائی 8.5 میٹر اور قطر 2.5 میٹر ہے۔
انجینئرصالح آل لعجم نے فانوس کے ڈیزائن کے بارے میں بتایا اس میں استعمال ہونے والے کرسٹلز کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جاسکتا ہے جس سے اس کی شکل کو بدلنا ممکن ہے۔
 ’میگنیٹ انڈسٹری  نے لائٹنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے جس کے ذریعے لائٹس کو چھت یا دیواروں پر باسانی اور مضبوطی سے لگایا جاسکتا ہے۔‘

 

شیئر: