پاکستان میں قوالی کا شمار موسیقی کی ان اقسام میں ہوتا ہے جو ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں۔
عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات سے لے کر میلوں ٹھیلوں تک، قوالی کے راگ تقریبا تمام خوشی کے موقعوں پر سنائی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
قوالی کو روایت کا عکاس سمجھا جاتا ہے مگر اب یہ روایت سے ہٹ کر بھی پیش کی جارہی ہے۔ کُشتی کے اکھاڑے میں محفل قوالی کے انعقاد کی امید تو کی جاسکتی ہے مگر باکسنگ رنگ میں قوالی کے متعلق خیال کافی منفرد اور غیر معروف معلوم ہوتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یو ایف سی رنگ میں محفل قوالی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیج میں بند قوال قوالی کر رہی ہے اور آس پاس کی سیٹوں پر حاضرین بیٹھے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں فائٹنگ رنگ میں پڑے نوٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ پاکستان میں کسی کلب کی انتظامیہ نے کیج رنگ کے اندر قوالی منعقد کر رکھی ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کھیلوں کے لیے انتہائی ذلت آمیز ہے۔‘

فیضان خان سدوزئی نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہیں گیا؟‘

عمر دی ون نے قوالی پر پھینکے جانے والے پیسوں کے متعلق توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ’یہی پیسے مکسڈ مارشل آرٹس کے لیے استعمال کیے جاسکتے تھے۔‘

الطاف محمود نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’کوئی بھی نوٹ باہر نہیں جانا چاہیے۔‘

فیضان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’یو ایف سی میں قوالی، یہ صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔‘
Qawali inside a UFC cage, only in pakistan pic.twitter.com/Z9Lij6Qeyd
— Faizan (@faizannriaz) November 6, 2025












