Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیت

’امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو شیخ صباح جابر فہد المالك الصباح کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں شیخ صباح جابر فہد المالك الصباح کے انتقال کی خبر ملی ہے‘۔
’ہم آپ کو اور متوفی کے اہلِ خانہ کو دلی تعزیت و مخلصانہ ہمدردی پیش کرتے ہیں‘۔
’ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ متوفی کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت سے نوازے، انہیں جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور آپ کو ہر طرح کے شر و مصیبت سے محفوظ رکھے‘۔
اسی طرح ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو شیخ صباح جابر فہد المالك الصباح کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا پیغام ارسال کیا ہے۔

شیئر: