حائل انٹرنیشنل عربیین ہارس بیوٹی چیمپیئن شپ کا چوتھا ایڈیشن سنیچر کو اختتام پذیر ہو گیا۔
گورنر حائل نے چیمپیئن شپ میں اسٹالینز کیٹیگری میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔تین روزہ مقابلے المغواہ تفریحی پارک میں منعقد کیے گئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
چوتھے ایڈیشن میں رجسٹر ہونے والے گھوڑوں کی تعداد 315 رہی، جن کا تعلق سعودی عرب، امریکہ، امارات، کویت، قطر اور مراکش سے تھا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ہر کیٹیگری کے فاتحین کے مابین فائنل مقابلہ ہوا۔
اس ایونٹ کے ساتھ دیگر سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ جس میں حائل کے بھر پور ورثے کی نمائش کی گئی۔ دستکاری کی اشیا کے علاوہ علاقے کی دیگر پیداوار کے سٹالز بھی موجود تھے۔