Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس، سعودی عرب کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی وفد کی سربراہی نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں (فوٹو: سینیٹ سیکریٹریٹ)
سعودی عرب کا وفد بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد کی سربراہی نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، مالدیپ، ملائیشیا، فلپائن، الجیریا، بارباڈوس اور سربیا کے وفود کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وفد کی سربراہی نائب چیئرمین شوریٰ کونسل عبداللہ بن عدم فلاتعہ کر رہے ہیں۔

بین الپارلیمانی کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو منعقد ہو گی (فوٹو: سینیٹ سیکریٹریٹ)

بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں 40 سے زیادہ ملکوں کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور پارلیمانی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
سینیٹر ندیم احمد بھٹو اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے سینیئر حکام نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔
 وفد کے دیگر ارکان میں سعودی شوریٰ کونسل کے رکن ڈاکٹر عثمان ہاکامانی، رکن عبداللہ اطلاس اور ڈاکٹر معین المدنی بھی شامل ہیں۔

سینیٹر ندیم احمد بھٹو اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے سینیئر حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا (فوٹو: سینیٹ سیکریٹریٹ)

اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی کانفرنس 11 نومبر سے شروع ہو کر 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس عالمی امن و باہمی تعاون کے فروغ کے ضمن میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور اس سے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

شیئر: