ریاض دوسری بین الاقوامی عدالتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
کانفرنس میں 40 ممالک سے قانونی ماہرین اور پروفیشنل شرکت کریں گے۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارتِ انصاف، 23 اور 24 نومبر کو ریاض میں دوسری بین الاقوامی عدالتی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں 40 ممالک سے چار ہزار کے قریب قانونی ماہرین اور پروفیشنل شرکت کریں گے۔
وزیرِ انصاف ولید بن محمد الصمعانی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریاض میں ماہرین کا اجتماع اس بات کا غماض ہے کہ حکومت، قانون کی دنیا کے ماہر رہنماؤں کی آراء کی روشنی میں عدلیہ کی تعمیر و ترقی کے وعدے کو پورا کرنے میں دل جمعی سے کام کر رہی ہے۔‘
ریاض میں ہونے والی کانفرنس عدالتی نظام، خاص طور پر فیصلوں، حقوق کے تحفظ اور مقدمات کی کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھانے کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہونے والی ترقی کو شرکا کے سامنے لائے گی۔
اس کانفرس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 50 مقررین باہمی تبالۂ خیال اور مکالمے کے آٹھ سیشنز میں شریک ہوں گے۔
