Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک سولیڈیریٹی گیم : دنیا ابو طالب نے ٹائیکوینڈو میں گولڈ میڈل جیت لیا

’انہوں نے 51 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں 2-0 کے نتیجے سے اپنے حریف سے سبقت لے لی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
القادسیہ کلب اور سعودی تائیکوانڈو ٹیم کی کھلاڑی دنیا أبو طالب نے ریاض 2025 میں ہونے والی چھٹی اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے 51 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں 2-0 کے نتیجے سے اپنے حریف سے سبقت لے لی ہے۔
دنیا ابو طالب نے حال ہی میں چین میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا تھا جہاں انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
وہ 53 کلوگرام وزن میں تائیکوانڈو کی نائب عالمی چیمپئن بن گئیں۔
یہ کامیابی ان بے شمار تمغوں اور اعزازات میں اضافہ ہے جو وہ اپنی تائیکوانڈو کیریئر کے دوران حاصل کرتی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا أبو طالب کو برونائی دارالسلام میں 2024ء کے لئے ایشیا کی سطح پر مساوات، تنوع اور شمولیت کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جو سعودی کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

شیئر: