Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک سولیڈیریٹی گیم : سعودی گھڑ سوار نے گولڈ میڈل جیت لیا

’انہوں نے جَمپ آف بغیر کسی غلطی کے 36.36 سیکنڈ میں مکمل کی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شو جمپنگ ٹیم کے کھلاڑی گھڑ سوار خالد المبطی نے میدانِ جنادریہ میں منعقدہ انفرادی شو جمپنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ مقابلہ اسلامک سولیڈیریٹی گیم کے سلسلے میں منعقد ہوا ہے۔
المبطی نے یہ کامیابی اس وقت حاصل کی جب انہوں نے جَمپ آف بغیر کسی غلطی کے 36.36 سیکنڈ میں مکمل کی۔
ان کے ساتھی گھڑ سوار عبداللہ الشربتلی نے 30.86 سیکنڈ میں چار غلطیوں کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چاندی کا تمغہ قطری گھڑ سوار خالد آل ثاني کے حصے میں آیا جنہوں نے چار غلطیوں کے ساتھ 34.62 سیکنڈ میں مرحلہ مکمل کیا۔
اس سے قبل، المبطي نے پہلی دو ابتدائی راؤنڈز بھی بغیر غلطیوں کے 67.98 سیکنڈ اور 59.77 سیکنڈ میں مکمل کئے تھے جبکہ الشربتلی نے پہلا راؤنڈ بغیر غلطی کے 70.70 سیکنڈ میں مکمل کیا اور دوسرا راؤنڈ 4 غلطیوں اور 53.81 سیکنڈ کے ساتھ ختم کیا۔
اسی بنا پر قطری گھڑ سوار کو سونے یا چاندی کے لئے مضبوط مقابلہ کرنے کا موقع ملا کیونکہ وہ دونوں ابتدائی راؤنڈز بغیر غلطیوں کے مکمل کر چکے تھے۔
تقریبِ تقسیمِ انعامات میں سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد اور کمیٹی کے رکن شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ نے کامیاب کھلاڑیوں کو تمغے اور اعزازات پیش کئے۔
 
 

شیئر: