Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ونٹر فیسٹیول میں دو دن کے دوران 10 ہزار وزیٹرز

وزیٹرز کا استقبال کافی کے خیمے میں بھی کیا گیا ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جاری 23 ویں جازان ونٹر فیسٹیول میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دس ہزار سے زیادہ وزیٹرز نے جازان ونٹر فیسٹیول کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد جازان کو ایک ممتاز مقامی اورعلاقائی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا ہے۔
دو ماہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں تفریحی اور ثقافتی تقریبات، فوک آرٹ، کتاب میلہ، آرٹ کی نمائش اور معذور افراد کے لیے سرگرمیاں شامل ہیں۔
باصلاحیت نوجوان مرد اور خواتین اس سال کے ایڈیشن میں کچھ نمایاں ایونٹس میں حصہ لے سکتے ہیں جن میں آرٹس اینڈ کرافٹس، سپورٹس مقابلے، بصری فنون، کافی اور عربی خطاطی کی مختلف قسم کی نمائشیں شامل ہیں۔
وزیٹرز سپورٹس سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جن میں بیچ والی بال، فٹ بال،  پیدل سفر، اور دیگر سرگرمیاں جیسے کہ شطرنج شامل ہیں۔
دس گروپس نے ایک کلومیٹر کے مارچ میں حصہ لیا جس کا مقصد خطے کے ورثے کو ظاہر کرنا اور وزیٹرز کو فوک آرٹ سے متعارف کرانا تھا جس میں 130 مشہور فنکار بھی شامل تھے جنہوں نے گانوں اور روایتی رقص کے ساتھ وزیٹرز کا استقبال کیا۔

وزیٹرز کو فوک آرٹ سے  بھی متعارف کرایا جا رہا ہے( فوٹو عرب نیوز)

ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر الدوسریہ قلعے میں سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا جس کا مقصد وزیٹرز کو قلعے کی پوری تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔
وزیٹرز کا کافی کے خیمے میں بھی ان کا استقبال کیا گیا جس نے سعودی کافی کو ایک خاص ثقافتی مصنوعات اور مملکت میں مہمان نوازی اور سخاوت کی علامت کے طور پر اجاگر کیا۔
پرنس سلطان کلچرل سینٹر میں جاری دس روزہ نمائش روایتی ملبوسات، فنون لطیفہ اور زرعی مصنوعات بشمول کافی اور مکئی کے ذریعے جازان کے ورثے اور ثقافت کو اجاگر کرتی ہے۔

شیئر: