Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے اہم مقامات جو ’نور ریاض‘ کے فن پاروں سے روشن ہیں

نور ریاض‘ دارالحکومت ریاض میں سالانہ روشنی اور فن کا جشن ہے جو ’ریاض آرٹ‘ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
2025 کے ایونٹ کی سرگرمیاں باضابطہ طور پر 20 نومبر سے شروع ہوئیں اور 6 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی جس میں 24 ممالک کے 59 فنکاروں کی تخلیق کردہ 60 منفرد لائٹ آرٹس پیش کی جائیں گی۔
ایونٹ کے لیے دارالحکومت کے چھ اہم مقامات منتخب کیے گئے ہیں جن میں قصر الحکم، کنگ عبدالعزیز ہسٹوریکل سینٹر، ایس ٹی سی سٹیشن، فائنینشل سٹیشن (كافد)، برج الفیصلية، اور درعیہ میں جاكس۔
نور ریاض‘ کی کہانی ہر سال نئے سرے سے جلوہ گر ہوتی ہے، روشنی اور فنِ تخلیق کے درمیان اس ربط کو بیان کرتی ہے جو ہم آہنگ تعلق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
اس سال اس کی پانچویں ایڈیشن نے ’پلک جھپکتے‘ کے عنوان کے ساتھ ایک نیا آغاز کیا ہے جو اُس تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے جس کا منظرنامہ ریاض میں وژن کے آغاز سے آج تک دیکھا جا رہا ہے۔
ایک ایسا افق جو اس ترقی کے زیرِ سایہ وسیع تر ہوتا گیا اور مستقبل کی اُن کامیابیوں کی نوید دیتا ہے جو وطن کی تصویر پر ستاروں کی طرح جگمگائیں گے۔

مختلف مقامات پر متعدد فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ (فوٹو: نور ریاض)

ایس ٹی سی ریلوے سٹیشن پر نور ریاض کو روشن کیا گیا جو اُن چھ منتخب علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں اس بار اس بڑے فنی ایونٹ کی میزبانی کے لیے چنا گیا ہے۔
پہلے مقام پر ہونے والا افتتاح بذاتِ خود حیرت انگیز تھا، تین ہزار سے زیادہ ڈرونز اور جدید لائٹ پروجیکشن تکنیکوں پر مشتمل شاندار فضائی شو نے رات کے آسمان کو منور کر دیا جو دنیا میں پہلی بار کسی ریلوے سٹیشن کے اوپر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ’مڈلی ریاض‘ کے عنوان سے ایک عظیم موسیقی پروجیکٹ بھی متعارف کروایا گیا جو ریاض کے بارے میں تخلیق کی گئی متعدد دھنوں کا خوبصورت مجموعہ ہے۔

’نور ریاض‘ کی کہانی ہر سال نئے سرے سے جلوہ گر ہوتی ہے۔(فوٹو: نور ریاض)

ساتھ ہی آرٹ ورک کے ساتھ پیش کیے جانے والے بھرپور ثقافتی پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا جو پورے ایونٹ کے دوران جاری رہے گا۔
2021 سے اب تک ایونٹ میں 450 سے زائد فن پارے اور 365 فنکار شریک ہو چکے ہیں اور 16 عالمی ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔
ایونٹ میں روشنی کو صرف سجاوٹ نہیں بلکہ انسانی تجربہ اور تخلیقی اظہار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور ریاض کے شہریوں و سیاحوں کے لیے منفرد فنی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

شیئر: