عادل الجبیر سے ہسپانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کی ملاقات
عادل الجبیر سے ہسپانوی وزیر اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کی ملاقات
جمعرات 27 نومبر 2025 20:04
سعودی وزیرمملکت خارجہ امور، وزرا کونسل کے رکن اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے جمعرات کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہسپانوی ہم منصب کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ اورموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
بان کی مون سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مساعد العنقری بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری بان کی مون کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔