Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کے ساحلی مقامات پر تفریحی سرگرمیاں، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

سعودی عرب کے جازان ریجن کے پبلک پارکس اور واٹر فرنٹس پر ان دنوں سیاحوں کے ساتھ مقامی افراد اور نوجوانوں کی آمد بڑھ گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق موسم سرما میں تفریحی ایونٹ اور پروگرام علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
سیاحتی و تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف مقامات کی تزئین و آرائش کے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی نے علاقے میں 16 ساحلی تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کی ہے، مجموعی طورپر 10 لاکھ مربع میٹر ساحلی پٹی پر ترقیاتی کام کیے گئے۔
میونسپلٹی نے مختلف علاقوں میں 235  پبلک پارکس اور سبز مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ کیا  تاکہ وہاں آنے والے کھلی آب وہوا سے لطف اندوز ہوسکیں۔

پارکوں میں بچوں کے لیے محفوظ جھولوں کی تنصیب کی گئی جبکہ واکنگ اور سائیکلنگ کے لیے بھی انتظامات موجود ہیں۔
علاوہ ازیں جدید کیوسک، ریستوران اور کیفے شامل ہیں جو وہاں آنے والوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ 
ساحلی مقامات پر واٹر سپورٹس جیسے تیراکی، بیچ والی بال، روئینگ اور دیگر سرگرمیاں بھی وزیٹرز کو تفریحی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

https://www.youtube.com/@UrduNewsCom

 

شیئر: