Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 371 سرکاری ملازمین سے بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات

 113 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ  کو ضمانت پر رہا کر دیا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے نومبر 2025 کے دوران بدعنوانی کے کیسز میں 371 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ مملکت کے مختلف علاقوں سے بدعنوانی کے الزام میں 113 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ  کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔‘
 چھ وزارتوں داخلہ، دفاع، ہاوسنگ، بلدیات، تعلیم اور صحت کے ملازمین شامل ہیں، اینٹی کرپشن کمیشن نے رشوت اور اختیارات کا غلط استعمال کے الزمات عائد کیے ہیں۔
نزاھۃ نے بیان میں کہا کہ’ نومبر کے دورن متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات شروع کیے ہیں۔‘
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے بدعنوانی سے نمنٹے کےلیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: