Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے افغانستان اور یمن میں طبی اور غذائی امداد

’کنڑ صوبے کی سوکی ڈسٹرکٹ میں 300 رہائشی بیگ تقسیم کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد اپنی انسانی اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے جہاں اس نے خوراک، صحت، رہائش اور طبی بحالی کے شعبوں میں مختلف ممالک میں ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر نے افغانستان کے کنڑ صوبے کی سوکی ڈسٹرکٹ میں 300 رہائشی بیگ تقسیم کئے جن سے 300 خاندانوں کے کل 1,800 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ امداد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی ضرورت مند ترین خاندانوں کے لئے ہنگامی رد عمل پروگرام کا حصہ ہے۔
اسی طرح سینٹر نے یمن کے مأرب صوبے کی الوادی اور مأرب ڈسٹرکٹس میں کھجوروں کے ایک ہزار کارٹن تقسیم کئے ہیں جن سے 6,000 ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ مدد 2025 کے کھجور تقسیم پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہے۔
اسی طرح یمن میں ہیضہ کے خلاف ہنگامی رد عمل پروگرام نے ایک ہفتے کے دوران 1,783 افراد کو طبی خدمات فراہم کی ہیں جن میں ائیرپورٹس اور بری سرحدوں پر سکریننگ شامل تھی۔
اس کے علاوہ 292 آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن سے 6,223 افراد مستفید ہوئے جبکہ صحت کے مراکز کو حفاظتی سامان اور ضروریات بھی فراہم کی گئیں۔

شیئر: