سعودی ولی عہد سے منامہ میں اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کی ملاقات
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات جی سی سی کی سپریم کونسل کے 46 ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلووں اور اسے کئی شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور وزیر سرمایہ کاری انجینئیر خالد الفالح بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کی سپریم کونسل کے 46 ویں اجلاس میں شرکت کی۔
ولی عہد سعودی عرب کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، وہ سعودی۔ بحرین رابطہ کونسل کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
