Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایجار‘ پلیٹ فارم کی ’معاہدے کی قبولیت‘ کے عنوان سے نئی سروس

ایگریمنٹ کو ختم یا منسوخ یا ختم  کیے بغیر منتقل کیا جاسکے گا۔(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں کرایوں کے امور کو منظم کرنے کے پروگرام ’ایجار‘ نے ’معاہدے کی قبولیت‘ کے عنوان سے نئی سروس شروع کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ایجار پلیٹ فارم کے ذریعے رینٹ ایگریمنٹ کو ختم یا منسوخ یا ختم  کیے بغیر دوسرے کے نام پر منتقل کیا جاسکے گا۔
ایجار ڈیجیٹل نیٹ ورک کا کہنا ہے’ نئی شروع کی جانے والی سروس مکمل طورپر ڈیجیٹلائز جس میں تمام شرائط اور کرایہ کی انتہائی مدت بھی وہی رہے گی جو سابقہ کرایہ دار کے لیے تھی۔‘
ایجار نیٹ ورک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے یونیفائیڈ نمبر پر کال کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے وزارت بلدیات وہاوسنگ کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں میں ڈیجیٹل کرایہ نامے کا سسٹم  ہے، اسے ’ایجار‘ کہا جاتا ہے۔
ایجار سسٹم کے تحت مالک مکان اورکرایہ دار دونوں کے حقوق وفرائض کا تحفظ کیا گیا ہے تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

شیئر: