آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
جمعرات کو دوسرے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی کُل وکٹیں 415 ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مچل سٹارک کا آئی پی ایل کے لیے انڈیا واپس جانے سے انکارNode ID: 889759
اس تاریخی اعزاز کے ساتھ مچل سٹارک نے پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مچل سٹارک کے چند دیگر ریکارڈ
جنوری 30 سنہ 1990 کو پیدا ہونے والے مچل ایرون سٹارک المعروف مچل سٹارک ایک آسٹریلین کرکٹر ہیں جو آسٹریلیا کی قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نیو ساؤتھ ویلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
وہ بائیں بازو کے فاسٹ بولر اور لوئر آرڈر کے لیفٹ ہینڈ بیٹر ہیں تاہم ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ مچل سٹارک نے سنہ 2010 میں انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا لیکن ابتدائی سالوں میں انجریز نے انہیں کافی متاثر کیا۔
وہ سنہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی جیت کے دوران دنیا بھر میں نمایاں ہوئے اور شاندار کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وہ سنہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
سنہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 27 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ہے۔ یوں وہ لگاتار دو ورلڈ کپ (2015 اور 2019) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔ نومبر 2023 تک وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے۔
Mitchell Starc passes Wasim Akram as the most prolific left-arm bowler in Test cricket history #Ashes | #MilestoneMoment | @nrmainsurance pic.twitter.com/gxzYjLGR2S
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 4, 2025











