Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شوق کی تکمیل کے لیے مشکلات کو خاطرمیں نہ لائیں‘، کم عمر سعودی خاتون پائلٹ

’پہلی بار ریاض ایئرشو دیکھا تو فلائنگ کا شوق مزید پختہ ہو گیا‘(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مملکت کی سطح پر سب سے کم عمر سعودی پائلٹ ’ریھام الفلاح‘ کا کہنا ہے کہ ’ جو لڑکیاں فلائنگ کا شوق رکھتی ہیں ان کےلیے ایک نصحت ہے کہ وہ یکسو ہوں اور مشکلات کو خاطر میں نہ لائیں‘۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے ریھام نے بتایا کہ ’ جہاز اڑانے کا شوق تو بچپن سے ہی تھا تاہم جو پہلی  ریاض ایئرشو میں شرکت کا موقع ملا جس کے بعد سے میرا بچپن کا شوق مزید پختہ ہو گیا اور اسی وقت میں نے فیصلہ کیا کہ کچھ بھی ہوجائے میں فلائنگ کلب جوائن کروں گی‘۔
الفلاح نے میٹرک کرنے کے بعد  فلائنگ کلب میں رجسٹرکرایا اور باقاعدہ کلاسیں لینا شروع کردیں۔ انکا کہنا تھا کہ ’بتدا میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا ،  جہاز اڑانا کوئی معمولی بات نہ تھی یقینا یہ ایک مشکل کام تھا خاص طورپر لڑکیوں کے لیے‘۔
ریھام  نے مزید کہا ’فلائنگ کلاسوں میں تھیوری مکمل کرنے کےبعد جب پہلی بار پرواز کی کلاسیں شروع کیں تو ایسا لگتا تھا کہ میرا خواب پورا ہونے لگا ہے تاہم مشکلات بھی بہت تھیں مگر میرے شوق نے ہرمشکل کو زیر کردیا اور بالاخر وہ دن بھی آگیا جب میں نے فلائنگ لائسنس حاصل کرلیا‘۔
ریھام نے اپنے فلائنگ کے تجربے کے حوالے سےکہا کہ ’اس شعبے میں آنے والی لڑکیوں کو میں یہی کہوں گی کہ چیلنجز بہت ہیں تاہم ہمت ہر مشکل کو آسان بنا دیتی ہے اور ایک نہ ایک دن کامیابی سے ہمکنار ہوہی جاتے ہیں‘۔

شیئر: