Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ڈاکٹر دنیا کے با اثر افراد کی فہرست میں شامل

’یہ عالمی اعزاز ڈاکٹر المحمادی کی شاندار پیشہ ورانہ جد و جہد اور ان کی قائدانہ خدمات کا اعتراف ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی خاتون ڈاکٹر سامیہ احمد المحمادی کو عالمی ادارے White Page International کی جانب سے سال 2025 کے شعبہ صحت کے حوالے سے با اثر عالمی افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ عالمی اعزاز ڈاکٹر المحمادی کی شاندار پیشہ ورانہ جد و جہد اور ان کی قائدانہ خدمات کا اعتراف ہے۔
جدہ محکمہ صحت میں ان کی جانب سے پیش کی گئی سٹریٹجک صحت اقدامات کی قیادت، جس کے ذریعے انہوں نے سعودی خواتین کی قیادت کا ایک مثالی نمونہ پیش کیا، ایسی قیادت جو جدت، مؤثریت اور صحت کے شعبے میں کارکردگی کے اعلیٰ معیارات کو فروغ دیتی ہے۔
بین الاقوامی سرٹیفکیٹ میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں، گہرے اثرات اور سرحدوں سے ماورا قائدانہ وژن کی بھرپور تعریف کی گئی ہے اور اسے ایک ایسی پیشہ ورانہ سفر کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہے۔
یہ کامیابی سعودی عرب کی اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جو وژن 2030 کے تحت خواتین کے اختیارات میں اضافے پر مرکوز ہے۔
اس وژن کے نتیجے میں سعودی خواتین نے مختلف ترقی یافتہ شعبوں میں شاندار مقام حاصل کیا ہے، خاص طور پر صحت کے شعبے میں، جہاں وہ فیصلہ سازی، تحقیق اور انتظامی قیادت کے اہم مناصب تک پہنچ رہی ہیں۔
اس کامیابی کے موقع پر ڈاکٹر سامیہ المحمادی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، جو اس وژن اور تبدیلی کے معمار ہیں، کے لئے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے جن کے تعاون اور اعتماد نے سعودی خواتین کو عالمی سطح پر نمایاں مقام تک پہنچنے کے قابل بنایا۔
انہوں نے وزیرِ صحت کے لئے بھی گہری قدردانی پیش کی جن کا مسلسل تعاون صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کا باعث بنا اور جدہ محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو کے اعتماد اور حمایت کا بھی خصوصاً شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر المحمادی نے اپنی فیملی کے کردار کو سراہا جسے انہوں نے اپنی سفر کی پہلی قوت اور اصل سہارا قرار دیا ہے اور اس اعزاز کو ایک ایسا مشترکہ پھل بتایا جو وطنِ عزیز اور خاندان کی مستقل حمایت کے بغیر ممکن نہ تھا۔

شیئر: