Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ قرعہ اندازی، سعودی عرب 8 ویں گروپ میں شامل

’سعودی عرب کی ٹیم گروپ H میں سپین، یوروگوائے اور کیپ ورڈی کے ساتھ شامل ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کل جمعہ کو فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی ہوئی جو 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار یہ ٹورنامنٹ 48 ٹیموں کی شرکت کے ساتھ کھیلا جائے گا جنہیں 12 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ قرعہ اندازی کے نتیجے میں سعودی عرب کی ٹیم گروپ H میں سپین، یوروگوائے اور کیپ ورڈی کے ساتھ شامل ہوئی ہے۔
قرعہ اندازی کی تقریب کا آغاز اطالوی گلوکار اندریا بوچیلی کے موسیقی کے فقرے سے ہوا۔
فیفا کے صدر جانی انفانتینو نے خیر مقدمی خطاب کیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میکسیکو کی خاتون صدر، اور کینیڈا کے وزیراعظم بھی شریک تھے۔
تقریب کے دوران، فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پہلے امن ایوارڈسے نوازا ہے۔
ورلڈ کپ کے گروپس :
گروپ 1:
میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، پلے آف فاتح (ڈنمارک / شمالی مقدونیا / چیک جمہوریہ / آئرلینڈ)
گروپ 2:
کینیڈا، پلے آف فاتح (اٹلی / شمالی آئرلینڈ / ویلز / بوسنیا)، قطر، سوئٹزرلینڈ
گروپ 3:
برازیل، مراکش، ہیٹی، اسکاٹ لینڈ
گروپ 4:
امریکا، پیراگوئے، آسٹریلیا، پلے آف فاتح (ترکی / رومانیہ / سلوواکیہ / کوسوو)
گروپ 5:
جرمنی، کوراساؤ، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ
گروپ 6:
نیڈرلینڈز، جاپان، تیونس، پلے آف فاتح (یوکرین / سویڈن / پولینڈ / البانیہ)
گروپ 7:
بیلجیئم، ایران، مصر، نیوزی لینڈ
گروپ 8:
اسپین، یوروگوائے، سعودی عرب، کیپ وردے
گروپ 9:
فرانس، سینیگال، ناروے، پلے آف فاتح (بولیویا / سورینام / عراق)
گروپ 10:
ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، اردن
گروپ 11:
پرتگال، کولمبیا، ازبکستان، پلے آف فاتح (جمائیکا / کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک / نیو کیلیڈونیا)
گروپ 12:
انگلینڈ، کروشیا، گھانا، پاناما
 

شیئر: