Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں جمعرات تک بارش کا الرٹ، احتیاطی تدابیر کا مشورہ

مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ممکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سےجمعرات تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
 بیان میں کہا گیا ’ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، سیلابی صورتحال، ژالہ باری اور گرد وغبار کا طوفان متوقع ہے۔‘
تبوک، مدینہ، الجوف، حدود الشمالیہ، حائل، قصیم، الشرقیہ اور الباحہ ریجن کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔
عیسر اور جازان ریجن کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
’سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔‘
 سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ 

 

شیئر: