Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر کا رابطہ

دونوں رہنماؤں نے خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزاده محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے کئی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

شیئر: